بدھ، 6 مئی، 2026

خوشاب گرین ٹریکٹر سکیم

Al-Sadat News Report

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام سراہا گیا: گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا خیر مقدم




سید ابراہیم شاہ خوشاب

السادات نیوز پاکستان 

مریم نواز کی جانب سے کم وسائل رکھنے والے کسانوں کو گرین ٹریکٹرز فراہم کر
نے کے حالیہ اقدام کو عوامی اور زرعی حلقوں میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ اس اقدام کو زرعی شعبے کو مضبوط بنانے اور کم آمدنی والے زمینداروں کی مدد کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

معروف غلہ تاجر ملک حاجی حق نواز بگھور چن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ فیصلہ کسانوں کو مالی مشکلات سے نکلنے میں بڑی مدد فراہم کرے گا اور انہیں جدید زرعی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے اس اقدام کو بروقت اور کسان دوست قدم قرار دیا جو نچلی سطح پر مثبت تبدیلی لائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم سے چھوٹے کسان سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور دیہی معیشت میں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق ایسے تعمیری اقدامات کسانوں کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں اور زرعی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف زراعت کو فروغ دے گا بلکہ صوبے بھر میں غربت کے خاتمے میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

السادات نیوز پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ براہ کرم اخلاقی دائرے میں رہ کر کمنٹ کریں

Headliners

عدل امن ترقی اور اتحاد کی علامت ہے

Al-Sadat News Pakistan  کیا ریاست صرف طاقتوروں کے تحفظ لیے ہے؟ بلوچستان جل رہا ہے، جواب کون دے گا؟ تحریر سید محمد شاہ غرشین  میں آفس میں بی...